پاکستان

خود کش بمبار خاتون کس رکشہ میں آئی، پتا چل گیا

خودکش بمبارخاتون جس رکشے میں جامعہ کراچی آئی تھی اس کا پتا لگا لیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے

جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے کہ خود کش بمبار خاتون جس رکشہ میں آئی اس رکشہ کے متعلق تفصیلا ت سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبارخاتون جس رکشے میں جامعہ کراچی آئی تھی اس کا پتا لگا لیا گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے خاتون نے رکشہ میں عام شہری بن کر سوار ہوئی جبکہ رکشہ ڈرائیور سے ہونے والی ابتدائی تفتیش کو کراس چیک کیا جارہا ہے اور مشکوک نمبرز کی فہرست بنا کر تحقیقات کی جارہی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر اور بچوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکیکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.