پاکستان
خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا
خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اورغیرسرکاری ادارے 2 مئی سے 6 مئی تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔