پاکستان

ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے؟ آصف زرداری نے بتا دیا

سابق صدر اور  پیپلز  پارٹی کے سینئر رہنما آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات آئندہ سال کے اختتام پر موجودہ پارلیمنٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد ہوں گے اور نئے انتخابات تک موجودہ اتحاد کی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران و برباد لگ رہا ہے، ہم جلد ہی جب یہاں آئیں گے تو اس برباد ایوان صدر کی رونق اور شان و شوکت کو بحال کردیں گے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ہولناک چیلنج ملے ہیں، قومی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ملک گوناگوں مسائل سے دوچار ہے، عوام مہنگائی سے نڈھال ہیں اور گزشتہ حکومت نے مل جل کر خارجہ تعلقات کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.