پاکستان
پولیس نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو گرفتار کرلیا
پولیس نے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کو گرفتار کرلیا۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک گورنر ہاؤس جارہے تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کی لوکیشن کو ٹریس کیا گیا اور پولیس نے انہیں گورنر ہاؤس کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسمبلی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا اور سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے ممکنہ طور پر اجلاس کا ماحول خراب کیے جانے کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر سیکرٹری اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی کی رہائی سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔