پاکستان

عید پر ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری دے دی

ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے، دو سے چار مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ یکم سے پانچ مئی کے دوران خیبر پختونخوا و کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے پانچ مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.