پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسجد نبویؐواقعہ، سابق وزیراعظم عمران خان کو ایسے واقعات پر کیا کرنا چاہیے؟ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے ایسا مشورہ دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

15 سے 16 ماہ عمران خان کا نمائندہ خصوصی رہا ہوں‘ عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے

مسجد نبویؐواقعہ، سابق وزیراعظم عمران خان کو ایسے واقعات پر کیا کرنا چاہیے؟ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے ایسا مشورہ دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبویﷺ واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز دو تین جگہوں پر کچھ عناصر نے بدتمیزی کی، لگ ایسا رہا ہے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 15 سے 16 ماہ عمران خان کا نمائندہ خصوصی رہا ہوں، ہماری کوشش تھی کہ وہ راداری کی طرف جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے۔ خیال رہے کہ علامہ طاہر اشرفی سابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.