پاکستان

حمزہ شہباز کے حلف برادری کی تقریب، مریم نواز اور جہانگیر ترین کی شرکت کا قوی امکان

تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،اسدکھوکھر،حسن مرتضی سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے

لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دے دیا’ حلف برادری کی تقریب میں مریم نواز اور جہانگیر کی شرکت کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں ڈیڑھ سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان،اسدکھوکھر،حسن مرتضی سمیت دیگر شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کل گورنرہاؤس میں حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.