پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کیا حکمت عملی اپنائے گئی؟ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کر دیا

عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے

ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کیا حکمت عملی اپنائے گئی؟ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عیدالفطر کے بعد اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسی طرح بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی قرضوں اوردیگر آفیشل ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 کروڑ70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی جس کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب ڈالرکی سطح سے نیچے گرکر16ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر16 ارب 66 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی سی 10 ارب 55 کروڑ82 لاکھ ڈالر جبکہ ہم کمرشل بینکوں کے ذخائر6 ارب 11کروڑ ڈالر کی سطح پر رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.