پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں حیران کن اضافہ؟ ایک ہفتے میں گھی، دالیں، سبزیاں اور گوشت سمیت کتنی اشیاء کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئی؟ سب حیران رہ گئے

گھی، دالیں، سبزیاں اور گوشت سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں صرف4 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں حیران کن اضافہ؟ ایک ہفتے میں گھی، دالیں، سبزیاں اور گوشت سمیت کتنی اشیاء کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئی؟ سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت کی مہنگائی کی مجموعی شرح 0.43 فیصد بڑھ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے میں 25 اشیا مہنگی ہوئیں، چار اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے میں 25 اشیا مہنگی ہوئیں ان مین ٹماٹر پیاز انڈے مہنگے ہوئے، ٹماٹر 24 روپے 17 پیسے پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے 54 پیسیفی کلو بڑھی، دال مسور 3 روپے 24 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 14 روپے 2 پیسے اور مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو، دال مونگ، ماش، لہسن، آلو سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔ اسی طرح ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ان اشیا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے، چینی89 پیسے فی کلو، دال چنا 57 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.