پاکستان

بل گیٹس نے آرمی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ کیوں کیا؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی۔ بل گیٹس نے قومی  پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.