پاکستان

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔گورنر پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130کے سب سیکشن آٹھ کے تقاضے پورے نہیں کرتا، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے خط میں لکھا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.