پاکستان
پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے۔پرویز الٰہی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔