پاکستان

فرح خان نے عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے کتنے کروڑ روپے معاف کرائے؟

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان  نے عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 کروڑ روپے بخشوا لیے۔

احسن جمیل گجر نے ایک ٹی وی پروگرام میں اعتراف بھی کر لیا لیکن بہانہ یہ بنایا کہ ہم دونوں غیر سیاسی شخصیات ہیں۔

اینکرنے انھیں شہباز گل کا ٹوئٹ یاد دلایا کہ فرح گجر پی ٹی آئی کی رکن ہیں جبکہ خود احسن جمیل ضلع کونسل کے چیئرمین رہے۔احسن جمیل گجر نے کہا کہ وہ دو تین ہفتوں میں پاکستان آ کر تحقیقات کا سامنا کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی احتساب بیورو نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.