پاکستان

مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی قابل فخربہن بن گئیں

مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی اور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی اور نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔ مسلم لیگ نون کے لیے آج بڑا اور خاص دن تھا کیونکہ آج کے دن حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اُٹھایا ہے۔ ایسے میں جہاں ن لیگی جیالے اور رہنما حمزہ شہباز کو مبارکباد دے رہے ہیں تو وہیں مریم نواز بھی بھائی کے لیے خوشی سے نہال نظر آئیں۔ مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حمزہ شہباز کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

یہ تصاویر حمزہ شہباز کے حلف اُٹھانے سے پہلے لی گئیں جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کو کسی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے ساتھ مریم نواز بھی موجود ہیں۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمداللّہ! آج ایک قابل فخر بہن بن گئی۔ اُنہوں نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کو دُعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اللّہ حمزہ کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے بھائی کی تقریب حلف برداری کے لیے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.