پاکستانفیچرڈ پوسٹ

صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کر دیا

امریکی دھمکی پر پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کیلئے صدرِ مملکت و افواجِ پاکستان کے کمانڈر ان چیف کو خط لکھ کر فوری کارروائی کی سفارش کردی

صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ ؟ چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی دھمکی پر پاکستانی سفیر کے مراسلے کی تحقیقات کے لیے صدرِ مملکت و افواجِ پاکستان کے کمانڈر ان چیف ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر فوری کارروائی کی سفارش کردی۔ عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی الگ خط تحریر کر دیا۔ عمران خان نے اس خط کی عوامی تحقیقات کی استدعا کی۔ عمران خان نے کہا کہ صدرِ مملکت اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں، عوام حصولِ انصاف کیلئے عدالتِ عظمی و سربراہِ ریاست کی جانب نظریں لگائے ہوئے ہیں، ووٹ کی پرچی سے 5 سالہ حکومت منتخب کرنے کے اپنے جمہوری حق پر بیرونی سازش کی شکل میں پڑنے والے ڈاکے پر عوام سراپا احتجاج ہیں، ایوانِ صدر اور عدالتِ عظمی کی جانب سے معاملے پر خاموشی سے عوام میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ ایک نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے، اس کے نتیجے میں میری حکومت کو سازش پر مبنی تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے چلتا کیا گیا، اس سازش کا مقصد مجھے وزارتِ عظمی سے ہٹانا تھا، آخری کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت اس نتیجے پر پہنچی کہ مراسلے کے مندرجات میں سازش کے آثار نمایاں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خفیہ مراسلے کی رپورٹ میں امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ کی گفتگو واضح طور پر بیان کی گئی ہے، پاکستانی سفیر کیجانب سے اس ملاقات سے متعلق بھجوائی گئی تمام تفصیلات ایک خفیہ مراسلے کی شکل میں آپکے پاس موجود ہیں، امریکی اسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ نے دیگر حکام کے ہمراہ ہمارے سفیر سے باضابطہ ملاقات کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سچ جاننا اور تبدیلی اقتدار کی بیرونی سازش میں ملوث کرداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، عدالتِ عظمی سازش کے کرداروں کے تعین کیلئے کمیشن دے جو کھلے عام معاملے کی تحقیقات کرے، عدالتِ عظمی کیلئے میموگیٹ کی نظیر موجود ہے، لازم ہے کہ چیف جسٹس مراسلے کے بیرونی سازش پر مشتمل مندرجات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.