پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان ملک میں ایک فتنے کا دوسرا نام اس فتنے سے کیسے نمٹا جائے گا؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کھل بتا کر ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دی

عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا ، ان کے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا

عمران خان ملک میں ایک فتنے کا دوسرا نام اس فتنے سے کیسے نمٹا جائے گا؟ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کھل بتا کر ملکی سیاست میں کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی ۖ کی بیحرمتی کی، مسجد نبوی میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ، واقعے پر سعودی عرب میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا ، ان کے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا ، نقاب اترنے کے بعد ان کا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے ، وہی ان کی سب سے بڑی سزا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منورہ میں تحریک انصاف کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بیادبی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ، مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی ، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.