پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ایسی پیشگوئی کر دی جس کو سننے اور جاننے کے بعد عوام کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ایسی پیشگوئی کر دی جس کو سننے اور جاننے کے بعد عوام کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغرابی ہواوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ 5 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث 1 مئی سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد ، بارکھان ،لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1 اور 2 مئی کو کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ٹھٹھہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ 2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، شمالی، جنوبی وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ، نارووال ، گجرات میں گرد آلود ہواوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.