پاکستانفیچرڈ پوسٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘وزیراعظم میاں شہباز شریف، آصف زراری اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عید کہاں منائیں گے؟ تفصیل سامنے آگئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عید لاہور میں منائیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘وزیراعظم میاں شہباز شریف، آصف زراری اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عید کہاں منائیں گے؟ تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عید لاہور میں منائیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری عید نوابشاہ میں منائیں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں بہنوں کے ساتھ منائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عید کوئٹہ میں منائیں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی عید لاہور میں منائیں گے۔ سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان عید اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں منائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.