پاکستان

اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کب ہو گا؟ عمران خان نے بتا دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی تاریخ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی اور مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیرنے دفتر خارجہ خفیہ مراسلہ بھیجا، بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی، امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا اور وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وقار آزادی و خودمختاری ہی سے وابستہ ہے، رواں ماہ کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا، میں جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.