پاکستان

صدر مملکت عارف علوی کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔

عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ ‘اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں’۔

انہوں نے کہا کہ’ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔ آمین’۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا بے پایاں کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع ، توفیق عطا فرمائی اور آج عید الفطر کے پرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالی کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی ومسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.