پاکستان

شہباز گل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل امریکا سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

شہباز گل  امریکا کا 4 روزہ نجی دورہ کرکے وطن واپس پہنچے ہیں اور  ان کی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا  جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔

واضح  رہے کہ شہباز گل مسجد نبوی واقعے کے بعد فیصل آباد میں درج توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 اپریل کو شہباز گل کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک  دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.