آرمی چیف کی بیگم کے ہمراہ شہدا کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم جنرل باجوہ نے عید کے روز پاک فوج کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن سعد بن امین کے گھر گئے، جہاں انہوں نے وطن عزیز کے لئے جان قربان کرنے والے فوج کے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قوم اور پاک آرمی اپنے ان شہداء کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقید ت پیش اور فخر کرتی ہے۔
…COAS said that remembering our heroes is a source of inspiration both 4 Pak Army & the nation. The Nation remains forever indebted 2 these valiant sons & their courageous families. The Shuhada families thanked COAS 4 being with them on Eid Day. (2/2) pic.twitter.com/Hz6WHcIZzY
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاک فوج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو عظیم قربانی پر سیلوٹ پیش کرتی ہے، قوم اپنے ان شہدا اور ان کی فیملیز کے جزبہ حوصلہ کی بھی قدر کرتی ہے۔