پاکستان
شیریں مزاری کا رانا ثناء اللہ کے متعلق خط، حافظ طاہر اشرفی بھی میدان میں آگئے
شیریں مزاری کے عمل سے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی ، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اس خط کو واپس لے گی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شریں مزاری کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے متعلق لکھے گئے خط کے بعد پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی بھی میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور دیگر اداروں کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری اس قانون کے حوالے سے پاکستانی عدالتوں، متحدہ علما بورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کرسکتی تھیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ شیریں مزاری کے عمل سے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو تقویت ملے گی ، امید ہے پی ٹی آئی کی قیادت اس خط کو واپس لے گی۔