پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں کتنی تنزلی ہوئی؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایسا بیان داغ دیا کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 12 پوائنٹس تنزلی ہوئی، ان کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرم ناک خطاب ملا

عمران خان حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں کتنی تنزلی ہوئی؟ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایسا بیان داغ دیا کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی 12 پوائنٹس تنزلی ہوئی، عمران خان حکومت کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرم ناک خطاب ملا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پریس اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے آصف زرداری نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کا پیمانہ ہے، پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی کا دفاع کرتی رہے گی۔ وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سنسر شپ اور پابندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے، میڈیا اور آزادی اظہار کو کچلنے والے عمران خان اب میڈیا پر پیسے لینے اور بلیک آٹ کا الزام لگا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.