پاکستانفیچرڈ پوسٹ
ملک بھر میں خانہ جنگی کا خطرہ منڈلانے لگا، سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اہم اپیل کر کے سب کو حیران کر دیا
عوام ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، آج پھر ایسا موقع آرہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے درمیان نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں
ملک بھر میں خانہ جنگی کا خطرہ منڈلانے لگا، سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اہم اپیل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں۔ اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے عوام سے اپیل کی کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، آج پھر ایسا موقع آرہا ہے جس میں ہمارے معاشرے کے درمیان نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، ہاتھ جوڑ کر عوام سے التجا کرتے ہیں کہ نفرتوں کو ختم کردیں۔