پاکستان

گورنرپنجاب نے آرمی چیف سےمداخلت کی اپیل کیوں کی؟

عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی صورت حال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب کی صورت حال میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے آرمی چیف کو خط لکھا گیا ہے جن میں ان سے موجودہ صورت حال میں کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کی نقول صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کو بھی بھجوائی ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ  آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں۔ خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.