پاکستان

غیر قانون حج رجسٹریشن کرنے والوں کی شامت آگئی، وزارت مذہبی امور نے بڑا اعلان کر دیا

غیر قانونی طریقے سے حج رجسٹریشن کا عمل سراسر غلط اور غیر قانونی ہے، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں

غیر قانونی حج رجسٹریشن کرنے والوں کی شامت آگئی، وزارت مذہبی امور نے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے عازمین حج کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور کچھ شخصیات غیر قانونی طریقے سے عوام سے حج کے لیے رقم لے رہے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق یہ عمل سراسر غلط اور غیر قانونی ہے، ایسے تمام افراد اور کمپنیاں اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی ٹور آپریٹر کو حج درخواستیں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے، کوئی بھی شخص اپنا پاسپورٹ، رقم کسی بھی فرد یا ٹور آپریٹر کے پاس جمع نہ کرائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.