پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف اقتدار کے ایوانوں میں واپسی کیلئے پر تولنے لگی، امریکا کے خلاف بولنے پر ایک بار پھر یوٹرن، عمران خان آگے کیا کرنے والے ہیں؟ بریکنگ نیوز

امریکاسپرپاور، اس سے دوستی چاہتے ہیں، ایک سپرپاور کے گھٹنوں میں بیٹھ کرکیا ملے گا، ڈکٹیشن لے کر نہیں بلکہ امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف اقتدار کے ایوانوں میں واپسی کیلئے پر تولنے لگی، امریکا کے خلاف بولنے پر ایک بار پھر یوٹرن، عمران خان آگے کیا کرنے والے ہیں؟ بریکنگ نیوز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری شہباز گل نے کہا ہے کہ امریکا سپر پاور ہے اس سے دوستی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی نئی ڈاکٹرائن بنائی، جیواسٹریٹجک نہیں معاشی اسٹریٹجک کی، اس ڈاکٹرائن کا مقصددفاع سے نکل کرپاکستان کی معیشت بہترکرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کوئی ملک ہزاروں میل دورہے اس سے ہماری کیا دشمنی، ہم کسی کی پراکسی جنگ نہیں لڑیں گے، اس سلسلے میں ہی روس کا دورہ ہوا، روس کے دورے میں 30 فیصد گیس پیٹرول کی آفرہوئی۔شہباز گل نے کہا کہ امریکاسپرپاور ہے، اس سے دوستی چاہتے ہیں، ایک سپرپاور کے گھٹنوں میں بیٹھ کرکیا ملے گا، ڈکٹیشن لے کر نہیں بلکہ امریکا سے ایسی دوستی چاہتے ہیں جیسے بھابھی اور ننددوستی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی دوبارہ ہورہی ہے کہ سپر پاور سے ڈرنا ہے، پالیسی ہورہی ہے کہ امریکا بہادرجہاں کہے گا وہیں تجارت کریں گے، ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہناچاہتے، نہ چاہتے ہیں کوئی ملک ہمیں مردہ بادکہے۔شہباز گل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنربہترین کام کر رہا تھا لیکن اسے فارغ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.