پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس سے سیدھا کہاں جائیں گے؟ 4 دن بعد یہ کس چیز کا مطالبہ کریں گے؟ طلال چوہدری نے بڑا دعویٰ کر کے کھلبلی مچا دی

عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاؤس سے 1 حوالدار اور 4 سپاہی باہر پھینکنے والے ہیں اور یہ یہاں سے سیدھا جیل میں جائیں گے

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس سے سیدھا کہاں جائیں گے؟ 4 دن بعد یہ کس چیز کا مطالبہ کریں گے؟ طلال چوہدری نے بڑا دعویٰ کر کے کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب 4 دن بعد 1122 کا مطالبہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہاؤس سے 1 حوالدار اور 4 سپاہی باہر پھینکنے والے ہیں،یہ شخص اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاوس سے سیدھا جیل جائے گا۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے گوگیانہ فلسفے کے تحت نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ یہ ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ اور اسٹبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی گورنر سوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاوس خالی کرے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر سر جھکانے کے بجائے آئین وقانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طور پر گورنر ہاوس پر مسلط شخص سے گورنر ہاوس خالی کرانے کا وقت آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.