پاکستان

آصف زرداری کا عید کے تیسرے روز کارکنوں سے خطاب، جیالے جھوم اٹھے

ہمارا یہ نصیب نہیں کہ پاکستان ہمیشہ ایک غریب ملک رہے، جب صدر تھا اس وقت بھی ملک کو امیر بنا رہا تھا اور اب بھی امیر ممالک میں شامل کرونگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عید کے تیسرے روز کارکنوں سے خطاب کیا جس پر جیالے جھوم اٹھے اور جیو بھٹو کے نعرے لگانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا یہ نصیب نہیں ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک غریب ملک رہے، جب صدر تھا اس وقت بھی ملک کو امیر بنا رہا تھا اور اب بھی امیر ممالک میں شامل کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اور اس ملک کی معیشت بھی میں ٹھیک کروں گا، اس ملک کو وہ عزت دلواں گا جو اس ملک کی پہچان ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلا معرکہ ہم مارچکے ہیں،آگے بھی کامیابیاں ہماری ہوں گی، پاکستان کے بچوں، اپنیکارکنوں اورعوام کے لیے ساری دنیا سے لڑنے کو تیار ہوں، یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں آئی لو یو مور۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ نصیب نہیں ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک غریب ملک رہے، صدر تھا تو اس وقت بھی ملک کو امیر بنا رہا تھا اور اب بھی امیر ممالک میں شامل کروں گا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں ساتھیوں سیکہتا ہوں کہ رشتہ کرنا آسان ہوتا ہے مگر ووٹ لینا بہت مشکل، جیل کی سختیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے، ساتھی کہتے ہیں نواب شاہ میں گرمی بہت ہے آپ کو تکلیف ہوگی، میں کہتا ہوں کیا میں پیرس میں پیدا ہوا تھا؟ میری پیدائش نواب شاہ کی ہے اور گرمی میرا کچھ نہیں کرسکتی، میں یہاں کا موسم بھی ٹھیک کروں گا اور ماحول بھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.