پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا بغیر پروٹوکول کے دورہ لاہور، لاء اینڈ آرڈ کا جائزہ بھی لیا

پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، عوام سے محبت نہ ہونے کے باعث پچھلے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول کے اچانک دورہ کیا اور شہر میں لا اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بغیر پروٹوکول شہرکے دورے پر نکلے، وزیراعظم نے جیل روڈ،کلمہ چوک، مال روڈ،گلبرگ اور مزنگ کا دورہ کیا، وزیراعظم نے لا ء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا عوام سے تعلق نہ ہونے کے برابر تھا، عوام سے محبت نہ ہونے کے باعث پچھلے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول بھی نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سابق رہنما ن لیگ پرویز ملک مرحوم کے گھر بھی گئے۔ شہبازشریف نے شائستہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے علی پرویز ملک سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.