پاکستان
اسٹیٹ بینک کےدفتری اوقات آج سے صبح 9 سے شام 6 بجے تک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے دفتری اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے دفتری اوقات آج سے صبح 9 سے شام 6 بجے تک ہوں گے جبکہ فلیڈ دفاتر صبح 9 سے 1 بجے تک عوامی لین دین کریں گے۔ دیگر بینک اور مالیاتی ادارے بھی ان ہی اوقات کار کی پابندی کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے کم ازکم اوقات ضرورت کے مطابق بڑھا سکتے ہیں۔