پاکستان

شہباز گل کی حادثے کے وقت اور بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی شدید تنقید

تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا‘ اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے وقت ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی حادثے کے وقت اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جب کہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔ تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے، اس دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جب کہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔ شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے۔ آئیے شہباز گل کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ سلطان احمد خان نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ ایکسیڈنٹ کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹے، پرویز الہی نے شہباز گل کو اپنا پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ شاہ رخ حسین گھمرو نامی صارف نے شہباز گل کی کل اور آج کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل پرانے پاکستان میں ہڈیاں ایک دن کی تاخیر سے ٹوٹتی ہیں۔ خالد حسین نامی صارف نے شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔ ایک صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثے کی چوٹ اگلے دن جاکر لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.