پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس چوہدری  عبدالعزیز  نے کہا کہ پتا نہیں قوم کاضمیر کب جاگے گا، لوگوں میں احساس ذمہ داری ہی نہیں ہے۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جلیل اختر نے اپنے دلائل میں بتایا کہ 3 کنال مجموعی طور پر جگہ تھی جو پارکنگ پلازہ کیلئے مختص تھی، اس پر عدالت نے کہا کہ آئیڈیا طے ہوا رقم مختص ہوئی پھر سب ختم ہو گیا ، پھر یہ پیسہ کہاں گیا ؟کسی کے باپ کا نہیں ،مزدوروں کا پیسہ ہے، کیا یہ کوئی مغلیہ سلطنت ہے، ملک کی تباہی کی بنیادی وجہ امیر غریب کے لیے الگ قانون ہے۔

عدالت نے کہا کہ مری ایکسپریس وے پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، مری میں محکمےکی غفلت کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، محکمہ کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کا پیسہ ضائع ہوا، اگر آج تعمیرات گرا دیں تو لوگوں کے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے، محکمے نے غیرقانونی تعمیرات سے روکا ہوتا تو یہ پیسہ مناسب جگہ لگا ہوتا۔

بعد ازاں عدالت  نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور جسٹس عبدالعزیز نے کہا کہ سانحہ مری کے کیس کو کلوز کررہا ہوں اس کا فیصلہ جلد کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.