پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کی کھلی حمایت، مولانا طارق جمیل کو لینے کے دینے پڑ گئے،کتنے لوگوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی؟ حیران کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی

مولانا طارق جمیل کی جانب سے عمران خان سے ملاقاتوں اور ان کی تعریف و توصیف کو ان کے چاہنے والوں نے پسند نہیں کیا

عمران خان کی کھلی حمایت، مولانا طارق جمیل کو لینے کے دینے پڑ گئے،کتنے لوگوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی؟ حیران کر دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بن جانے کے بعد ان سے ملاقاتوں اور ان کی تعریف و توصیف کو ان کے چاہنے والوں نے پسند نہیں کیا بالخصوص ان لوگوں نے جو اپنے دینی رجحانات کے حوالے سے سیاستدانوں سے وابستگی یا کسی بھی قسم کے تعلق سے گریز کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دینی حلقوں اور مذہبی رجحان رکھنے والے مختلف طبقات میں غیرمعمولی مقبولیت رکھنے والے نامور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو عوامی سطح پر بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن دیگر ذرائع کے علاوہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ان کے بارے میں ناقدین کی آرا، ان کے احترام کے باوجود ان پر تنقید اور ان کی متاثر کن شخصیت کے اعتراف کے ساتھ ساتھ محبتوں میں کمی کا احساس بتدریج تیزی سے بڑھا ہے اور وہ حلقے اور طبقات جو ان سے مسلکی اختلاف رکھنے کے باوجود ان کے گرویدہ تھے اب ان سے قدرے لاتعلق ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے طرز تکلم اور فکرانگیز بیان کے دوران ان کے آنسو سننے والوں پر بھی رقت طاری کر دیا کرتے تھے۔

ان کے وہ متاثرین اب ان کے ناقدین میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور اس کی بنیادی اور اہم وجہ جو مختلف ذرائع سے سامنے آئی ہے وہ ان کی سیاسی حوالوں سے وابستگی اور مصروفیت ہے۔ اپنی خدمات کے ضمن میں ان کا حوالہ تبلیغ ہے لیکن ان کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بن جانے کے بعد ان سے ملاقاتوں اور ان کی تعریف و توصیف کو ان کے چاہنے والوں نے پسند نہیں کیا بالخصوص ان لوگوں نے جو اپنے دینی رجحانات کے حوالے سے سیاستدانوں سے وابستگی یا کسی بھی قسم کے تعلق سے گریز کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.