پاکستان

کوشش ہےڈالر 160 روپےپر لےآئیں،اسحق ڈار کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کےسینیٹراورسابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نےکہا ہےکہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان کی معشیت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آٓئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.