پاکستان

مسلم لیگ ن کے بلیغ الرحمٰن گورنر پنجاب نامزد

نیاگورنرپنجاب بنانےکی سمری صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھیج دی گئی ہے

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمٰن کو گورنر پنجاب نامزد کر دیا۔ بلیغ الرحمٰن کو گورنرپنجاب بنانے کی سمری صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔ نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ بلیغ الرحمٰن ن لیگی دورِ حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔

اس سمری پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مقررہ دنوں میں کارروائی نہیں کی تھی۔ جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یکم مئی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئین کے مطابق صدرِ مملکت اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں وہ خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.