پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا سعودی عرب نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر اپنے تین ارب ڈالر واپس مانگے؟ اصل حقائق سامنے آنے پر ہر طرف کھلبلی مچ گئی

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)سے 3 ارب ڈالرز کے پڑے ہوئے ڈپازٹس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا

کیا سعودی عرب نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر اپنے تین ارب ڈالر واپس مانگے؟ اصل حقائق سامنے آنے پر ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)سے 3 ارب ڈالرز کے پڑے ہوئے ڈپازٹس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ پاکستان نے ان سے اس کی پختگی (میچورٹی)بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے مشن چیف سے اپنا جائزہ مشن پاکستان بھیجنے یا مذاکرات کرنے کے لیے اگلے ہفتے ورچوئل میٹنگز کرنے اور 2022-23 کے اگلے بجٹ کے اعلان سے پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ کرنے کی نئی کوششیں کرنے کی درخواست بھی کرنے جا رہا ہے۔

اعلی حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ہم واشنگٹن ڈی سی کے ساتھ وقت کے فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آئی ایم ایف کے مشن چیف کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاہم آزاد ماہرین اقتصادیات نے تجویز کیا کہ توانائی کی سبسڈی واپس کیے بغیر آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان نہیں بھیجے گا۔ حکومت کو پی او ایل اور بجلی کی قیمتوں میں پیشگی شرائط کے طور پر اضافہ کرنا پڑے گا جو 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت زیر التوا ساتویں جائزے کی تکمیل پر آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ ایک اور اعلی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب کا 8 ارب ڈالرز تک کا اضافی پیکج بھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے منسلک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.