پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہم اس قدر تجربہ کار اور با صلاحیت ہیں کہ ڈالر کی قیمت صرف 5 روپے ؟ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا پاکستانیوں کو جھٹکا

میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں

ہم اس قدر تجربہ کار اور با صلاحیت ہیں کہ ڈالر کی قیمت صرف 5 روپے ؟ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا پاکستانیوں کو جھٹکا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔ دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.