پاکستان

پنجاب اور پختونخوا میں آٹے کا بحران؛ منافع خور سرگرم ہو گئے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران کی خبریں سامنے پر منافع خور سرگرم ہوگئے۔

پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ کردیاگیا جس کے بعد آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1300 روپے کا ہو گیا ہے۔

پشاور میں 20 کلو کا تھیلا اب 1400 روپے میں دستیاب ہے جس کے پیش نظر بیوپاریوں نے ساری ذمہ داری پنجاب سے ترسیل کی بندش پر ڈال دی ہے اور مزید بحران کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو مبینہ طور پر آٹے کی ترسیل بند ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔محکمہ خوراک خیبر پختو نخوا کے مطابق پنجاب سے آٹے کی ترسیل جاری ہے،  آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا  تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلرز آٹا نہیں لائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب سے 562 ٹرکوں کے ذریعے آٹا خیبرپختونخواہ سپلائی کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیا کہ کہ خیبر پختونخوا حکومت گندم کی تقسیم شفاف طریقے سے کرے ساتھ ہی وفاقی حکومت صوبے میں گندم کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.