پاکستان

قومی اسمبلی کا پہلا باقاعدہ اجلاس کل ہوگا

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت کے قیام کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل (پیر) کو منعقد ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے 123 قانون سازوں کی جانب سے استعفوں کے بعداسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو ایوان کو فعال کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سےکیے جانے والے سرکاری اعلان کے مطابق صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت ایوانِ زیریں کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے بلانے کا سمن جاری کیا ہے، سیکریٹریٹ کی جانب سے اتوار کو اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کی جانب سے اجلاس کا آغاز پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق سے شروع کیے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے وہ اجلاس کے دوران مستعفیٰ اراکین کو انفرادی طور پر یا گروپ کی صورت میں اپنے چیمبر میں بلائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.