پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ‘ کپتان نے پلان فائنل کر دیا، ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار

خیبر پختونخوا سے 5 لاکھ، پنجاب اور سندھ سے 6 لاکھ مظاہرین جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایک لاکھ مظاہرین اسلام آباد کی جانب رخ کریں گے

ن لیگ حکومت کے خلاف لانگ مارچ ‘ کپتان نے پلان فائنل کر دیا، ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیارکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالہ سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایت جاری کر دی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا سے 5 لاکھ، پنجاب اور سندھ سے 6 لاکھ مظاہرین مارچ میں شریک ہوں گے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایک لاکھ مظاہرین اسلام آباد کی جانب رخ کریں گے۔ لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائیگا۔ بڑے شہروں کی بندش کیلئے پوائنٹس بھی طے کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عملدرآمد ہو گا، مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت میں متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی، جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.