پاکستان

عمران خان کا ایبٹ آباد جلسہ میں خطاب، شہباز شریف نے پاکستان کیخلاف سازش قرار دیدیا

پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے: وزیراعظم میاں شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے آج ایبٹ آباد میں کیے گئے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے، ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہو رہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر اور جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے، پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونیکی سازش کی، اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے، عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے جس میں اس نے کھایا، پاکستان کے بائیس کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں، عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے، عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.