پاکستان

سابق ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹررضوان انتقال کرگئے

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات رہے، موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.