پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز نے اپنے خطاب میں جنرل فیض کا نام کیوں لیا؟ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اصل حقیقت بتا دی، سب حیران رہ گئے

مریم نواز نے فتح جنگ میں جلسے میں سابقہ آئی ایس آئی چیف کا جو نام لیا اس میں ادارے پر تنقید مقصود نہیں تھی، لہٰذا انکے اس بیان کو سیریس ناں لیا جائے

مریم نواز نے اپنے خطاب میں جنرل فیض کا نام کیوں لیا؟ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اصل حقیقت بتا دی، سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے فتح جنگ میں جلسے میں سابقہ آئی ایس آئی چیف کا جو نام لیا اس میں ادارے پر تنقید مقصود نہیں تھی، لہٰذا انکے اس بیان کو سیریس ناں لیا جائے، شہبازشریف نے یہ بات گزشتہ روز اینکرز سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایک سینیئر تجزیہ نگار نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کے وہ اداروں کے سیاست میں مداخلت کے حق میں بالکل نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد وزیراعظم کا میڈیا کو اعتماد میں لینا تھا کہ وہ تیار رہیں کیونکہ تیل کی قیمتیں ناں بڑھانا ناگزیر ہے، لہذا میڈیا مثبت رول پلے کرے، معاشی صورتحال بڑے گھمبیر ہیں، حکومت کو کچھ بڑے اور سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔ اس موقع پر نئے انتخابات کے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی حکومت ہیں اور تمام اتحادیوں کے باہمی مشورے سے ہی نئے انتخابات کی تاریخ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.