پاکستان
کل جماعتی کانفرنس کی تجویزسےاتفاق
سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےصدرمملکت عارف علوی سےفون پررابطہ کیا
سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نےصدرمملکت عارف علوی سےفون پررابطہ کیا۔ سابق گورنرسندھ نےصدر مملکت سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ افواج پاکستان اورعدلیہ ملکی سلامتی کی ضمانت ہیں۔ عشرت العباد نےکہا کہ صدر پاکستان کواس ایک نکاتی ایجنڈے پرتمام سیاسی جماعتوں کا اکٹھا کرنےکی تجویزدی ہے، صدرپاکستان نےاتفاق کیا کہ ملکی سلامتی کےلیےافواج پاکستان اورعدلیہ ضمانت ہیں، صدرپاکستان نےایک نکاتی ایجنڈے پرکل جماعتی کانفرنس کی تجویزسے بھی اتفاق کیا ہے۔