کیا سابق وزیراعظم عمران خان کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران گرفتار کرلیا جائے گا؟ پی ٹی آئی کونسی جوابی حکمت عملی بنارہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اس کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
کیا سابق وزیراعظم عمران خان کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران گرفتار کرلیا جائے گا؟ پی ٹی آئی کونسی جوابی حکمت عملی بنارہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اس کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفیٰ دے چکے، انہیں اس طرح قبول کیا جائے، تحریک انصاف کا کوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ اس کے 2 درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔پارٹی چیئرمین عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے کے پی کے مشتبہ ارکان کی فہرست دے دی جو استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پورا ملک جام کر دیا جائے گا۔