پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کے لئے ایک بہت بڑا سکیورٹی رسک؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے نشاندہی کر کے سب کو حیران کر دیا

عمران خان دماغی طور پر ٹھیک آدمی نہیں، یہ ثابت اینٹیں اپنے گھر پر پھینکتا ہے اور ٹوٹی ہوئی دوسروں کو مارتا ہے: خواجہ آصف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ملک کے لئے ایک بہت بڑا سکیورٹی رسک؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر دفاع خواجہ آصف نے نشاندہی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان دماغی طور پر ٹھیک آدمی نہیں، یہ ثابت اینٹیں اپنے گھر پر پھینکتا ہے اور ٹوٹی ہوئی دوسروں کو مارتا ہے، عمران خان پاکستان کی سیاست کا بدبودار جھونکا ہے، پنڈی والے جب تک ان کو سپورٹ کرتے رہے تو ان کے لیے وہ ہر چیز تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ شخص ایسے ایجنڈے پر کاربند ہے جو باری باری آئینی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے، عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفر اور میر صادق ہے، اس شخص نے مذہب وامریکہ مخالف کارڈ استعمال کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.