پاکستان

لاہور ایوان صنعت و تجارت کا وزیراعظم سے حیران کن مطالبہ

لاہور ایوان صنعت و تجارت نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ لگژری آئٹمز کی درآمدت پر فوراً پابندی لگا دی جائے

لاہور ایوان صنعت و تجارت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن سے حیران کن مطالبہ بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایوان صنعت و تجارت کے صدر نعمان کبیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر ہفتہ اور اتوارکو بند رکھے جائیں، اتوار کو مکمل پیٹرول فری دن منایا جائے، پیٹرول کی قیمت بڑھا کر صرف موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے۔ خط میں نعمان کبیرکا کہنا تھا کہ آئل امپورٹ بل پرقابوپانے کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی، رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران آئل درآمدات 14.8 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.