پاکستان

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ ایک بار پھر جاری

انٹربینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا 'رواں مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 19 فیصد کم ہوئی ہے

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 188 روپے 66 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار بند ہونے پر انٹربینک میں ڈالر 188 روپے 66 پیسے رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 1.13 روپے مہنگا ہوا ہے۔ رواں مالی سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 19 فیصد کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں 7 اپریل کو ڈالر کی بلند ترین قدر189.30 روپے تھی۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 190 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.